پاک فضائیہ کے سربراہ کا اسکواش ٹریننگ کیمپ کا دورہ

منگل 20 نومبر 2018 16:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے برٹش اوپن اور یو ایس اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایئر چیف نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسکواش کی عظمت رفتہ کو پانے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کھلاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تربیتی کیمپ کے بروقت انعقاد پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں سینئر نائب صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن ایئر مارشل شاہد اختر علوی نے ایئر چیف کو پلیئرز ڈولپمنٹ پروگرام اور جاری تربیتی کیمپ کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 16:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :