روہت شرما کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 4 چھکوں کی ضرورت

منگل 20 نومبر 2018 16:43

برسبین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) جارح مزاج بھارتی بلے باز روہت شرما کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 4 چھکوں کی ضرورت ہے۔ روہت شرما پر امید ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

شرما اگر کامیاب ہوئے تو وہ 100 چھکے مکمل کرنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے۔ روہت شرما نے اب تک 87 میچز میں 96 چھکے لگا رکھے ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے یکساں 103 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 16:43:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :