فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ، پشاور یوتھ اور جانز کلبوں نے میچ جیت لئے

منگل 20 نومبر 2018 20:37

فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ، پشاور یوتھ اور جانز کلبوں نے میچ جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری فضل محمود نیشنل انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ پشاور میں پشاور یوتھ کلب نے خیبر فرینڈز اور جانز کلب نے ملک کولٹس کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں پشاور یوتھ نے 42 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، نصیر نے 162 ، خالد نے 109 ، عمران نے 73اور قاری ظریف نے 35 رنز بنائے، خیبر فرینڈز کی طرف سے علی اور راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں خیبر فرینڈز کی پوری ٹیم 31 ویں اوور میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، علی 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور یوتھ کے شیر افضل اور نصیر نے تین تین جبکہ شمس اور امجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ملک کولٹس کی ٹیم 40 ویں اوور میں 87 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اسماعیل نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے، جانز کلب کی جانب سے میاں عثمان اور ہارون رشید نے چار چار جبکہ انصار اور انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جانز کلب نے ہدف 25 ویں اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، میاں عثمان 37 اور بلال 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ملک کولٹس کے طیب آفریدی اور امجد علی نے چار چار اور عبدالرزاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 20:37:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :