پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک آسٹریلیا سیریز کے چند میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں

منگل 20 نومبر 2018 23:07

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک آسٹریلیا سیریز کے چند میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے کچھ میچز ہوم گرائونڈز میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا، ون ڈے سیریز آئندہ برس 19سے 31مارچ کو ہی شیڈول ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کی شیڈول کے مطابق میزبانی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے ایک سے 2میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے پی سی بی نے کراچی یا لاہور میں میزبانی کا آپشن کھلا رکھا ہے۔فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ برس دو طرفہ سیریز کھیلی جائے گی، مارچ میں پاکستان آسٹریلیا کی اور دسمبر میں آسٹریلیا پاکستان کی میزبانی کرے گا۔مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والی سیریز 3 ون دے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 23:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :