آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

گریم لا بروئے اور رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، پاکستان کے احسن رضا بھی شامل

بدھ 21 نومبر 2018 15:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول پہلے سیمی فائنل میں گریم لا بروئے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ لانگٹن اور نتینی مینن فیلڈ ایمپائرز، احسن رضا تھرڈ ایمپائر اور سیو ریڈفرن فورتھ ایمپائر ہوں گے، انگلینڈ کے بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں رچی رچرڈسن میچ ریفری ہوں گے جبکہ شان جارج اور کلیری پولوساک آن فیلڈ ایمپائرز، گریگوری بریتھویٹ تھرڈ ایمپائر اور جیکلائن ولیمز فورتھ ایمپائرز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وقت اشاعت : 21/11/2018 - 15:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :