لاہور قلندر پی ایس ایل فور میں دوسری ٹیموں کیلئے مشکل اور خطرناک حریف ثابت ہو گی، رانا فواد

بدھ 21 نومبر 2018 15:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) لاہور قلندرز کے آنر فواد رانا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ برس شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں دوسری ٹیموں کیلئے مشکل اور خطرناک حریف ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ لیگ کے ابتدائی تین سیزنز میں ہماری ٹیم کی کارکردگی ناقص اور مایوس کن رہی لیکن اس بار ہماری ٹیم بہت مختلف ہو گی اور وہ ٹائٹل جیت کر ٹاپ ٹیم کا اعزاز حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہمارے پاس بہترین انتظامیہ اور کھلاڑی ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم اس بار مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔
وقت اشاعت : 21/11/2018 - 15:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :