شیکھر دھون نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے کا کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 21 نومبر 2018 20:00

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) شیکھر دھون نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ رنز بنانے کا ہم وطن بلے باز ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، دھون نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، کوہلی نے 2016ء میں 15 میچز میں 641 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا تاہم دھون نے ان سے ریکارڈ چھین لیا ہے، دھون نے رواں سال اب تک 16 میچز میں 648 رنز بنا رکھے ہیں، اسطرح وہ کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/11/2018 - 20:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :