10 اوورز کی کرکٹ پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میلے ٹی 10 لیگ کا شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے آغاز

80 فنکاروں اور دھونی کرکٹ اکیڈمی کے 100 طلبہ نے شائقین کرکٹ کو اپنے فن سے محفوظ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 نومبر 2018 12:15

10 اوورز کی کرکٹ پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میلے ٹی 10 لیگ کا شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے آغاز
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء)
جھلکیاں
1۔ یہ دنیا کی سب بڑی 10 اوورز پر مشتمل پر کرکٹ لیگ ہے جس نے یواے ای سے جنم لیا
دنیا کے 128 بین الاقوامی کرکٹرز 8 ٹیموں کی جانب سے شرکت کررہے جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے
3۔ ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں 8 ٹیمیں 12 روز میں 29 میچز کھیلیں گی۔
4۔  تقریبا 2 ارب افراد ان مقابلوں کو دیکھیں گے یہ میچز جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ، افریقہ اور کریبئین ممالک میں براہ راست دکھائیں جائیں گے۔


ایک رنگارنگ تقریب میں ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں شریک 128 بین الاقوامی کرکٹرز کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔ دنیا کے اس سب سے بڑی 10 اوورز کی کرکٹ کا افتتاح شارجہ کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ (21 نومبر) کو شام 5 بجے ہوا۔

(جاری ہے)

رنگارنگ تقریب میں80 رقاص اور دھونی کرکٹ اکیڈمی کے 100 طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے نامور کرکٹ ستارے جمع تھے ان ممالک میں ہندوستان، پاکستان ، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، اور افغانستان شامل ہیں دنیائے کرکٹ کے یہ نامور ستارے اگلے 11 روز تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں چمکے گے اور اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے ٹی 10 لیگ کا اختتام فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب سے ہوگا جو 2 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات کی 47 ویں یوم الوطنی پر ہوگی۔


90 منٹ کی اس رنگارنگ تقریب میں سرکاری حکام، امارات کرکٹ بورڈ کے ارکان، ٹیم مالکان اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ بالی ووڈ کے کچھ ستاروں نے 8 ٹیموں کے ساتھ پریڈ بھی کی۔ اس 12 روزہ بین الاقوامی کرکٹ لیگ میں 128 بین الاقوامی کرکٹرز 8 ٹیموں کیرالہ نائٹس، پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عریبین، پختونز، راجپوتز اور نئی ٹیموں سندھیز اور نادرن وارئیرز کی نمائندگی کررہےہیں۔

ان ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے۔ لیگ کے دوسرے سیزن میں 29 میچز کھیلے جانا ہیں جو فائنل لیگ کے چیمپیئن کا فیصلہ کرے گا جو 2 دسمبر کو یواے ای کے قومی دن پر شیڈول ہے۔
ٹی 10 لیگ کاروباری شخصیت اور چیئرمین ملک ہولڈنگ نواب شجیع الملک کے ذہن کی اختراع ہے۔ جو ایک اچھے اسپورٹس مین بھی ہیں۔ چیئرمین ٹی 10 لیگ نواب شجیع الملک نے افتتاحی تقریب کے موقع کہا کہ ٹی 10 لیگ نے یواے ای کی سرزمین پر جنم لیا ہے اس کا قیام بھی اسی دیس میں ہے میں لیگ سے بے پناہ تعاون اور حمایت پر امارات کرکٹ بورڈ، ٹیم مالکان اور دیگر شراکت داروں کا بے حد مشکورہوں۔

دنیا کی اس سب سے بڑی پروفیشنل ٹی 10 لیگ ہے اور اس کا دوسرا سیزن پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں 3 گنا بڑا ہے اس سال 2 مزید ٹیمیں لیگ میں شریک ہیں جو اس کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے شامل ہوئے۔ ان کی بدولت لیگ کا دورانیہ 29 میچز تک پہنچ گیا جو 12 روز میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 10 لیگ کی یہ کامیابی اس لیگ کو مزید مقبولیت میں اضافہ اور اسٹک ہولڈرز کے تعاون وحمایت میں اضافے کا سبب بھی بنے گی۔

ہم اسے ہوم گراؤنڈ یواے ای سے نکال کر دنیا بھر میں پھیلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں شوبز ستاروں نے فن کا مظاہرہ کیا جن میں ثناء خان، ڈیزی شاہ، اورویشی روتیلا، نورہ فتحٰی، یشما گل، انوشے عباسی، مومینہ خان، میرا سارین ، غزالہ ٹھکرال، مہلک چاہل، عامرعلی، کارتک آریان، عمیرجسوال اور عائشہ عمیر سمیت دیگر شامل تھے۔


زاہد حسین، میجنگ پارٹنرغالیلہ گروپ جو ٹی 10لیگ کا ٹائٹل اسپانسربھی ہے، کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹی 10 لیگ کو سپورٹ کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے اور اس ضمن میں ہمارا وژن وہی ہے جو ٹی 10 لیگ کے پروموٹرزکا ہے۔ یواے ای میں پروان چڑھے کاروبار کی حیثیت سے ہمیں اس بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر فخرمحسوس ہورہا ہے جہاں ہمیں میڈیا کا ایکسپورز مل رہا ہے 10 لیگ کی کامیابی نے ہمیں اس جانب مائل کیا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں اور ہماری شمولیت ٹی 10 لیگ کو مستحکم کرے گی جو یواے ای کا ابھرتا ہوا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔


ٹی 10 لیگ دنیا اور پہلا اور اب کا واحد 10 اوورز پر مشتمل بین الاقوامی پروفیشنل کرکٹ لیگ ہے جسے امارات کرکٹ بورڈ کی پشت پناہی حاصل ہے اور جس کی کرکٹ کی گورننگ باڈی کی آئی سی سی نے بھی منظوری دی ہے۔
8 فرینچائز ٹیموں نے 128 کرکٹرز کا چناؤ، ہندوستان، پاکستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور دیگر ممالک سے کیا جہاں کرکٹ بڑا کھیل تصور کیا جاتا ہے ساتھ ہی انہوں نے 16 یواے ای کرکٹرز کا بھی چناؤ کرکے اپنا 16 رکنی اسکواڈ مکمل کیا ہے۔

ان 16 کرکٹرز کا چناؤ یواے ای بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کیا ہے کہ جو ٹی 10 لیگ کا حصہ ہے اور ٹی 10 لیگ انتظامیہ و منتظمین کے اس عزم کا اظہار ہے جو وہ یواے ای میں فروغ کرکٹ اور اسے گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لئے کررہی ہے۔
ٹی 10 لیگ دنیا کی پہلی 10 اوورز پر مشتمل بین الاقوامی پروفیشنل کرکٹ لیگ ہے جس کا اجازت نامہ امارات کرکٹ بورڈ نے جاری ہے اور اس کے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں نشریاتی حقوق تین سونی پکچرز نیٹ ورکس کو دیئے گئے ہیں۔

ٹی 10 لیگ کے میچز ہندوستان میں سونی ای ایس پی این، سونی ای ایس پی این ایچ ڈی، پاکستان میں 10 اسپورٹس اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں 10 کرکٹ پر براہ راست نشرکئے جائیں گے مقابلے سونی لیو پر بھی براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیگ کے 2018 کے ایڈیشن کا آغاز 21 نومبر سے ہوا ہے یہ 12 روز پر محیط ہوگا جس کے دوران 29 میچز کھیلے جائیں گے اس کے مقابلے میں 2017  میں ہونے والا پہلا ایڈیشن 4 دن پر محیط تھا۔

نئے چیلنج کا مقابلہ اور ایونٹ کی شفافیت کے لئے ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے لیگ کے 2018 سیزن انعقاد کے سلسلے میں کئی مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔
ٹی 10 لیگ میں شریک ٹیمیں اور ان کا اسکواڈ
کیرالہ نائٹس
آئن مورگن (آئیکون و کپتان، انگلینڈ) آر ایس سوڈھی (ہندوستان) سہیل تنویر(پاکستان)، کیرن پولاڈ (ویسٹ انڈیز)، پاؤل اسٹرلنگ (آئرلینڈ) داسون شانکا (سری لنکا)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز) جنید خان (پاکستان)، سندیپ لامیچانے (نیپال) ٹام کیرن (انگلینڈ) فابیین (ویسٹ انڈیز)، نیروشان ڈک ویلا (سری لنکا)، عمران نذیر(پاکستان)، بنی ہوول (انگلینڈ)، محمد نوید (یواے ای) اور عبدالشکور(یواےای)
مراٹھا عریبین
راشد خان (آئیکون، افغانستان) ایس بدریناتھ (ہندوستان)، کامران اکمل (پاکستان) ایلکس ہیلز (انگلینڈ)، ڈیون براوؤ (ویسٹ انڈیز)، جیمز فلکنر( آسٹریلیا)، لیستھ ملنگا (سری لنکا)، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ)، جیمزوینسے( انگلینڈ)، برینڈن ٹیلر (زمبابوے) ایڈم لیتھ (انگلینڈ)، ریلوف وان ڈیر میروے( نیدرلینڈ) نجیب اللہ زردان (افغانستان) رچرڈ گلیسن (انگلینڈ) ظہورخان (یواے ای) اور امیرحیات (یواےای)
پختونز
شاہدآفریدی(آئیکون پاکستان) آر پی سنگھ (ہندوستان) محمد عرفان (پاکستان) لیام ڈاسن (انگلینڈ) کولن انگرام (جنوبی افریقہ) ڈیوڈ ویلے (انگلینڈ) کولن منرو(نیوزی لینڈ)، اندرے فلیچر(ویسٹ انڈیز) سہیل خان (پاکستان) شرف الدین اشرف (افغانستان) کیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) شکورزردان (افغانستان)، گلبدین نائب (افغانستان) کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) حافظ کلیم (یواے ای) اور شیرولی (یواے ای)
پنجابی لیجنڈ
شعیب ملک (آئیکون پلیئر پاکستان) پراوین کمار (ہندوستان) کرس جارڈن (انگلینڈ) لیوک رونچی (نیوزی لینڈ) لیام پلنکیٹ (انگلینڈ) ایون لوئس (ویسٹ انڈیز) محمد سمیع (پاکستان) ظاہرخان (افغانستان) عمراکمل (پاکستان)، مچل میک کلینگ (نیوزی لینڈ) ٹام مورس (انگلینڈ) انورعلی (پاکستان) جیڈ ڈیرن بیچ (انگلینڈ) حسن (پاکستان) شیمان انور(یواے ای) اور سینڈے سنگھ (یواےای)
سندھیز
شین واٹنس (آسٹریلیا) پراوین ٹومبے(ہندوستان) ایٹن ڈیوچ (نیوزی لینڈ) بین لاخنن (آسٹریلیا) جوفرے آرچر(انگلینڈ) بین کٹنگ (آسٹریلیا) تھیسیرا پریرا (سری لنکا) دینش رام دین (ویسٹ انڈیز) محمد نواز (پاکستان) ڈیوڈ ملن (انگلینڈ) فواد احمد (آسٹریلیا) اسرودانا(سری لنکا) سمیع اللہ شنواری(افغانستان) محمد عرفان (پاکستان) احمد رضا (یواے ای) غلام شبیر (یواے ای)
بنگال ٹائیگرز
سنیل نرائن (ویسٹ انڈیز) ظہیرخان (ہندوستان) جیسن رائے (انگلینڈ) آصف علی (پاکستان) مجیب الرحمان (افغانستان) سام بلنگ (انگلینڈ) مورن مورکیل (جنوبی افریقہ) عامر یامین (پاکستان) محمد نبی (افغانستان) کوسل پریرا (سری لنکا) شرفان رتھرفورڈ(ویسٹ انڈیز) کیون کوپر(ویسٹ انڈیز) ریاد امرت (ویسٹ انڈیز) علی خان (امریکا) چراغ سوری (یواے ای) محمدعثمان( یواے ای)
نادرن واریئرز
ڈیرن سیمی(ویسٹ انڈیز) ایمیتوز سنگھ (ہندوستان) وہاب ریاض (پاکستان) نیکولس پورن (ویسٹ انڈیز)، انڈریورسل (ویسٹ انڈیز) ڈیون اسمتھ (ویسٹ انڈیز) روی بوپارا(انگلینڈ) رومین پاول (ویسٹ انڈیز) ہیری گورنے (انگلینڈ) کرس گرین (آسٹریلیا) عبید میکوائے، لینڈل سائمنز(ویسٹ انڈیز) خیرے پریرے (ویسٹ انڈیز) کینر لوئس (ویسٹ انڈیز) عمران حیدر(ویسٹ انڈیز) اور راہول بھاٹیہ(یواےای)
راجپوتز
برینڈن میکلم(نیوزی لینڈ) مناف پیٹل(ہندوستان) کرس لیان (آسٹریلیا) ریلی روسوں (جنوبی افریقہ) محمد شہزاد (افغانستان) محمد حفیظ (پاکستان) ٹیمل ملز(انگلینڈ) کارلوس بریتھ وائٹ (ویسٹ انڈیز) راحت علی (پاکستان) سمت پٹیل(انگلینڈ) قیس احمد(افغانستان) بین ڈنک (آسٹریلیا) شان مسعود(پاکستان) پیٹرٹیریگو(انگلینڈ) روہن مصطفیٰ (یواےای) اشفاق احمد(یواےای)
ٹی 10 لیگ 2017  کا ریکارڈ
یہ 4 روزہ ٹورنامنٹ 14 سے 17 دسمبر 2017 تک کھیلا گیا تھا کرکٹ کے چاہنے والے ہزاروں افراد نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم اور لاکھوں شائقین کرکٹ نے ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھا۔

13 میچوں میں مجموعی طور پر 2914 رنز بنے جس میں 245 چوکے اور 172 چھکے شامل تھے۔ اس اعتبار سے ہرمیچ میں اوسطا 224 رنز اور ہراننگز میں 60 گیندوں پر 112 رنز بنے۔ یوں ان کا اوسط 2 رنز فی بال بنتا ہے جو کہ کرکٹ کی بلندترین اوسط ہے۔ 2914 کے کل مجموعے میں سے 73 اعشاریہ 2 فیصد سے زائد رنز باؤنڈز کی مدد بنے جبکہ کسی بھی ٹیم کا سب زیادہ رنز بنانے ریکارڈ 132 رنز اور انفردی اننگر کا ریکارڈ 69 رنز رہا۔
وقت اشاعت : 22/11/2018 - 12:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :