ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ،ْناظم الحسن

جمعرات 22 نومبر 2018 14:48

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ناظم الحسن نے کہاہے کہ ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کروانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ، ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی منعقد کرواتا ہے، ایشیا کپ کے بعد انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی ہر سال کروانے کی خواہش ہے۔صدر اے سی سی ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ زیادہ ایونٹ کے انعقاد سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
وقت اشاعت : 22/11/2018 - 14:48:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :