ڈی ایچ اے کپ انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی

یوسف ابراہیم، کریم الفاطمی، ایون یون اور طیب اسلم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی

جمعرات 22 نومبر 2018 23:34

ڈی ایچ اے کپ انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ڈی ایچ اے کپ انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی، یوسف ابراہیم، کریم الفاطمی، ایون یون اور طیب اسلم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں مصر کے یوسف ابراہیم نے سیڈ 2 ہم وطن احمد ردا کو اپ سیٹ شکست دے دی، ٹاپ سیڈ کریم الفاطمی، سیڈ 3 ملائشیا کے ایون یون اور سیڈ 4 طیب اسلم نے بھی فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی، ویمنز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ پاکستان کی مدینہ ظفر نے بھی سیمی فائنل میں قد م رکھ دیا، مصری کھلاڑی امینہ الریحانے نے سیڈ4 ہموطن فرح مومن کو شکست دے کر مسلسل تیسرا اپ سیٹ کیا، سیڈ 2 ملائشیا کی اوئی کا کیان اور سیڈ3 مصر کی فریدی بھی جیت گئیں، تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 23 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئین شپ میں جمعرات کو کوارٹرفائنلز کھیلے گئے، مینز ایونٹ میں سب سے دلچسپ مقابلہ عالمی جونیئر نمبر 3 مصر کے یوسف ابراہیم اور ان کے ہموطن تجربہ کار کھلاڑی سیکنڈ سیڈ محمد ردا کے درمیان ہوا، اپنے ہموطن سیڈ 6 احمد حسنی کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے یوسف ابراہیم نے 78 منٹ کی جدوجہد کے بعد 2-3 سے کامیابی کو گلے لگا یا، ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الفاطمی سیڈ 8 ملائشیا کے عدین ادراکی کو 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیڈ 3 ملاشیا کے ایوان یون نے سیڈ5 پاکستان کے عاصم خان کو54 منٹ میں 1-3 سے مات دے دی جبکہ سیڈ4 پاکستان کے طیب اسلم نے ہموطن فرحان محبوب کو 52 منٹ کی مزاحمت کے بعد 1-3 سیہرا دیا، ویمن ایونٹ میں سب سے بہترین مقابلے میں مصر کی ان سیڈد امینہ الریحانے نے اپنی ہموطن سیڈ4 فرح مومن کو 23 منٹ میں کسی دقت کے بغیر0-3 سے پچھاڑ دیا، مسسلسل تیسرا اپ سیٹ کرنے والی امینہ نے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کی انعم مصطفی عزیز کو قابو کیا تھا، ٹاپ سیڈ مدینہ ظفر نے اپنی ہی ہموطن صائمہ شوکت کو 15 منٹ میں 0-3 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، سیڈ 2 ملائشیا کی اوء کا یان نے سیڈ 6 رفعت خان کو ناکام کیا، ان کو 0-3 سے کامیانی پانے میں 18 منٹ لگے جبکہ سیڈ 3 مصر کی فاطمہ محمد نے سیڈ 8 پاکستان کی آمنہ فیاض کو صرف 15 منٹ میں کوئی گیم کھوئے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگادیا۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 23:34:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :