16 گیندوں پر 76 رنز، ٹی 10 لیگ میں محمد شہزاد کی دھواں دار اننگ

راجپوتس کا سندھیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف محض 4 اوورز میں پورا کیا، شہزاد کی 16 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 نومبر 2018 23:15

16 گیندوں پر 76 رنز، ٹی 10 لیگ میں محمد شہزاد کی دھواں دار اننگ
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) 16 گیندوں پر 76 رنز، ٹی 10 لیگ میں محمد شہزاد کی دھواں دار اننگ، راجپوتس کا سندھیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف محض 4 اوورز میں پورا کیا، شہزاد کی 16 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار۔

 تفصیلات کے مطابق ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ محمد شہزاد کی دھواں دار اننگز کی بدولت راجپتوتس نے سندھیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف محض 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 16 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کپتان برینڈن میک کولم 21 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، شہزاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرا رپائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو شارجہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے لیگ کے افتتاحی میچ میں سندھیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 94 رنز بنائے، کپتان شین واٹسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینٹن ڈیوچ 9، ڈیوڈ میلان 8، بین کٹنگ 5، تھسارا پریرا 4 اور دنیش رامدین 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد نواز 9 اور آرچر 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مناف پٹیل نے 3، کارلوس بریتھویٹ نے 2 اور سید شیرزاد نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں راجپوتس نے مطلوبہ ہدف صرف 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، محمد شہزاد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 16 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، برینڈن میک کولم 21 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
وقت اشاعت : 22/11/2018 - 23:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :