آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

جمعہ 23 نومبر 2018 13:24

آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کل کھیلا جائیگا
اینٹیگوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز میں جاری رہا ،ْایونٹ کے دور ان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ،ْدو فائنلسٹ ٹیموں کی کپتانوں نے میگا ایونٹ کے فائنل میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 13:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :