صدر پی ایس ایف کا مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ

سکواش کی عظمتِ رفتہ کو پانے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا، مجاہد انور خان

جمعہ 23 نومبر 2018 16:11

صدر پی ایس ایف کا مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے مصحف سکواش کملیکس اسلام آباد میں مستقبل میں منعقد ہونے والی برٹش اوپن اور یو ایس اوپن سکواش چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری سکواش کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اور ان کے کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکواش کی عظمتِ رفتہ کو پانے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی کیمپ کے بروقت انعقاد پر پاکستان سکواش فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں ایئر مارشل شاہد اختر علوی، سنئیرنائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے ائیر چیف کو پلیئیرز ڈیویلپمنٹ پروگرام اور جاری تربیتی کیمپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 16:11:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :