پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:09

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام  پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ کراچی میں شیڈول 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں8ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جس میںمصر ‘ ایران ‘ پیرو‘ میکسیکو ‘ جمہوریہ چیک‘ ہانگ کانگ‘ ملائشیاء، آسٹریا اور میزبان پاکستان شامل ہے۔ایونٹ میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں فیڈریشن نے ایونٹ میں ٹاپ رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے ہیں اور کراچی میں مسلسل 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں پہلا 20 ہزار ڈالر کا ایونٹ ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 20 سے 24 نومبر تک کراچی میں کھیلی گئی۔ دوسرا 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک جبکہ چف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپیئن شپ 6 سے 10دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/11/2018 - 14:09:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :