دوسرا ٹیسٹ ، حارث اور اظہر کی کیویز کیخلاف پر اعتما د بیٹنگ

گرین شرٹس نے چائے کے وقفے پر2 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 نومبر 2018 15:44

دوسرا ٹیسٹ ، حارث اور اظہر کی کیویز کیخلاف پر اعتما د بیٹنگ
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر 2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے کھیل کے پہلے روز چائے کے وقفے پر 2وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنا لیے ہیں ۔ دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ کولن ڈی گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جب کہ 25 کے مجموعی سکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اظہر علی اور حارث سہیل نے چائے کے وقفے پر ٹیم کا سکور 124رنز تک پہنچایا ، اظہر24اور حارث 14رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی تاہم پاکستانی کپتان سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔گذشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے اور پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں اب نہیں دہرائیں گے۔

گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیمسن ، راس ٹیلر ، بی جے واٹلنگ ، ہنری نکولس ، کولن ڈی گرانڈ ہوم ، اش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ 

وقت اشاعت : 24/11/2018 - 15:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :