تیز ترین 3 ہزار رنز اور 200 ٹیسٹ وکٹیں، شکیب الحسن نے نئی تاریخ رقم کر دی

آل رائونڈر نے 54ویں ٹیسٹ میں سنگ میل عبور کر کے این بوتھم کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 24 نومبر 2018 16:33

تیز ترین 3 ہزار رنز اور 200 ٹیسٹ وکٹیں، شکیب الحسن نے نئی تاریخ رقم کر دی
چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کر کے اور 200 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے صرف 54 ٹیسٹ میچز میں سنگ میل عبور کر کے سابق انگلش آل رائونڈر این بوتھم کا تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، بوتھم نے 55میچز میں کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
وقت اشاعت : 24/11/2018 - 16:33:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :