آئی سی سی نے خواتین و مرد کرکٹ کے عالمی مقابلے ورلڈ ٹی 20کا نام تبدیل کردیا

تبدیلی کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں ایونٹ کو اہمیت دینا ، تمام فارمیٹس کی یکساں اہمیت برقرار رکھنا ہے، آئی سی سی

ہفتہ 24 نومبر 2018 16:48

آئی سی سی نے خواتین و مرد کرکٹ کے عالمی مقابلے ورلڈ ٹی 20کا نام تبدیل کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2018ء) کرکٹ کے معاملات دیکھنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین اور مردوں کی کرکٹ کے عالمی مقابلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا نام تبدیل کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق مختصر فارمیٹ کے مقبول ترین ایونٹ کا نام آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں اس ایونٹ کو اہمیت دینا اور تمام فارمیٹس کی یکساں اہمیت برقرار رکھنا ہیواضح رہے تیز ترین کرکٹ کا میگا ایونٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔

18 اکتوبر 2020 سے 15 نومبر 2020 تک شیڈول کیے گئے ساتویں ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔آئی سی سی نے 20 اوورز کا کھیل 2007 میں متعارف کرایا تھا جس کا پہلا میچ 2007 میں جنوبی افریقا میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/11/2018 - 16:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :