آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی،

کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل، آسٹریلوی ٹیم سیریز جیتنے کیلئے پر عزم، بھارتی ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش

ہفتہ 24 نومبر 2018 17:50

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی،
سڈنی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، میزبان آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان بھارتی ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پہلے میچ میں فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی حساب برابر کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)






































































وقت اشاعت : 24/11/2018 - 17:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :