امرالقیس سے کندھا ٹکرانا گبرائل کو مہنگا پڑ گیا، بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ، 30 فیصد میچ فیس سے بھی محروم

ہفتہ 24 نومبر 2018 18:04

امرالقیس سے کندھا ٹکرانا گبرائل کو مہنگا پڑ گیا، بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ، 30 فیصد میچ فیس سے بھی محروم
چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر شینن گبرائل کو بنگلہ دیشی بلے باز امرالقیس سے کندھا ٹکرانا مہنگا پڑ گیا، بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، اس کے ساتھ ساتھ ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹیسٹ 30 نومبر سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران گبرائل نے دو مرتبہ بنگلہ دیشی بلے باز امرالقیس کو رننگ کے دوران کندھا مارا، ایمپائر علیم ڈار کی طرف سے وارننگ ملنے کے باوجود گبرائل نے امرالقیس سے کندھا ٹکرایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گبرائل کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا اور ان کے حصے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر لئے، اسطرح 24 ماہ کے دوران 5 ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے کی وجہ سے گبرائل کو ایک ٹیسٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا جس کا مطلب ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں 30 فیصد میچ فیس سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔

وقت اشاعت : 24/11/2018 - 18:04:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :