سنیل نارائن کا پی ایس ایل4 کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

پرامید ہوں کہ پاکستان آکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے ٹائٹل جیتوں گا:ویسٹ انڈین سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 نومبر 2018 11:43

سنیل نارائن کا پی ایس ایل4 کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر 2018ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سپنر سنیل نرائن نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔سنیل نارائن پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے لیکن رواں سال لیگ کے ڈرافٹ سے قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے اور سنیل نارائن ٹریڈ کی بدولت کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا حصہ بن گئے تھے۔

سنیل نارائن نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔ویسٹ انڈین سپنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں اور پر امید ہوں کہ پاکستان آکر آپ لوگوں کے لیے ٹائٹل جیتوں گا“۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے بلکہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیوین براوو بھی پاکستان آنے کا اعلان کر چکے ہیں،ویسٹ انڈین سپنرستمبر2017ءسے اپنے ملک کے لیے تو فی الحال نہیں کھیل رہے ہیں تاہم وہ مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈووین براو و کے بعد سنیل نارائن کا پاکستان آنے کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا جو انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان لانے کے لیے تندہی سے کام کررہی ہے۔30سالہ سنیل نارائن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں اور اب تک 299میچز میں 19.83کی اوسط سے 342وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 ءکو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 8میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور لیگ کا فائنل 25مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/11/2018 - 11:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :