پاکستان سکواش فیڈریشن کا یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پیر 26 نومبر 2018 16:19

پاکستان سکواش فیڈریشن کا یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ 15 سے 18 دسمبر تک امریکہ میں کھیلی جائیگی جس میں پانچ کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں انڈر -19 میں عباس زیب، انڈر- 17 میں حارث قاسم اور فرحان ہاشمی، انڈر- 15 میں محمد حمزہ اور نور زمان شامل ہیں۔

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ آئندہ سال 2 سے 6 جنوری تک برمنگھم برطانیہ میں کھیلی جائے گی جس کے انڈر -19 ایونٹ میں عباس زیب، انڈر-17 ایونٹ میں حمزہ شریف، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور اسد اللہ شرکت کرینگے۔ انڈر- 15 ایونٹ میں محمد حمزہ خان، نور زمان اور محمد اشہاب عرفان جبکہ انڈر -13 میں انس علی شاہ اور حمام احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 16:19:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :