پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائیگا

پیر 26 نومبر 2018 20:14

پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائیگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ ا?فیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق کراچی میں شیڈول 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں8ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جس میںمصر ‘ ایران ‘ پیرو‘ میکسیکو ‘ جمہوریہ چیک‘ ہانگ کانگ‘ ملائشیائ ، ا?سٹریا اور میزبان پاکستان شامل ہے۔

ایونٹ میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں فیڈریشن نے ایونٹ میں ٹاپ رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 20:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :