چوہدری ظہور الہی گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ واپڈاکی ٹیم نے جیت لیا

پیر 26 نومبر 2018 23:39

چوہدری ظہور الہی گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ واپڈاکی ٹیم نے جیت لیا
لالہ موسیٰ۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) چوہدری ظہور الہی گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ واپڈاکی ٹیم نے جیت لیا ہے پاکستان ائیر فورس کی ٹیم رنر اپ قرار پائی، مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور بھٹی نے فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایم این اے چوہدری حسین الہی، مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری شافع حسین، میاں عمران مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام ظہور الہی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے کبڈی ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں اور مختلف محکموں کی 12ٹیموں نے شرکت کی، مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور تین لاکھ روپے ، رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے انعام دیا، تھرڈ قرار پانیوالی سوئی گیس ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالی پاکستان آرمی کی ٹیم کو ٹرافی اور اسی ہزار روپے انعام سے نواز ا گیا ، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز کبڈر جابر کو دیا گیا انہیں پچیس ہزار روپے انعام، ظہور الہی شہید اور بابائے کبڈی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا اور کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمنس پر مبارکباد پیش کی۔ صوبائی وزیر نے کہ کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں انکے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے عمل پیرا ہیں خصوصا روایتی کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیطرف راغب کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 23:39:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :