جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پرحملہ،مجر م کو 14سال قید کی سزا

ملزم کا اعتراف جرم،جرمنی میں ذاتی کوائف مخفی رکھنے کے قانون کے تحت ملزم کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا گیا

بدھ 28 نومبر 2018 13:38

جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پرحملہ،مجر م کو 14سال قید کی سزا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2018ء) گزشتہ برس گیارہ اپریل کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے والے ایک انتیس سالہ ملزم کو جرمن عدالت نے چودہ سال قید کی سزا سنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ڈورٹمنڈ کی عدالت نے جرمن اور روسی شہریت کے حامل شخص سیرگئی وی کو جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے کے جرم میں چودہ سال قید کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم سیرگئی کو اٹھائیس افراد پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی ۔ جرمنی میں ذاتی کوائف مخفی رکھنے کے قانون کے تحت ملزم کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا گیا۔سیرگئی وی نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حملہ کرنے کے لیے تین بم تیار کیے تھے تاہم وہ کسی کو بھی ہلاک نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سیرگئی وی نے یہ حملہ ڈورٹمنڈ فٹ بال کلب کے حصص کو پہلے سے طے شدہ کم قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش میں کیا تھا اور اگر ایسا ہو جاتا تو کلب کو بڑا مالی نقصان ہوتا۔ البتہ سیرگئی کو خاصا مالی فائدہ ہونا تھا۔
وقت اشاعت : 28/11/2018 - 13:38:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :