بھارت آسٹریلیا کیخلاف پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے:رکی پونٹنگ

عثمان خواجہ اس سیریز میں ویرات کوہلی سے زیادہ رنز بنائیں گے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 نومبر 2018 16:12

بھارت آسٹریلیا کیخلاف پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے:رکی پونٹنگ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر2018ء) سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے پابندی کا شکار ہونے کے بعد آسٹریلیوی کرکٹ کی کارکردگی زوال کا شکار ہے اور کینگروز کے دیس میں موجود بھارتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس کے پاس تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ٹیسٹ سیریز ہرانے کا نادر موقع موجود ہے تاہم سابق آسٹریلیوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اپنی تاریخ اس کمزور ترین ٹیم کے ساتھ بھی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت جائے گا ۔

ایک انٹر ویو کے دوران رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ اس سیریز کے لیے پچز میں پیس اور باﺅنس دیکھنا چاہیں گے کیوں کہ ان کے خیال میں آسٹریلوی بلے باز بھارتی بیٹسمینوں کی نسبت اس طرح کی پچ پر زیادہ عمدگی سے کھیلیں گے ۔ بھارت گزشتہ40سال سے آسٹریلیا میں جیتنے کی کوشش کررہاہے لیکن اس کے بلے باز یہاں کی پچز پر اتنا اچھا پرفارم نہیں کرپاتے ہیں اور اس سیریز کے لیے بھی پچز میں پیس اور باﺅنس ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پرتھ کی پچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ کی طرح کھیلی تو بھارتی بلے باز یہاں زیادہ دیر ٹک نہیں پائیں گے ، ایڈیلیڈ کی پچ پر بھی گزشتہ کچھ سالوں سے گھاس چھوڑی جارہی ہے جس کا کینگرو فاسٹ باﺅلرز بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور لگتا ہے کہ پہلے دونوں ٹیسٹ میچز آسٹریلیا کے نام رہیں گے ۔ رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں عثمان خواجہ اس سیریز میں ویرات کوہلی سے زیادہ سکور کریں گے کیوں کہ ان کا آسٹریلیامیں ریکارڈ بہت اچھا ہے اور جس طرح پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارا ت کی سیریز میںانہوں بیٹنگ کی تھی اس کے بعد وہ بھارتی باﺅلرز کا بھی عمدہ طریقے سے سامنا کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں ۔



وقت اشاعت : 29/11/2018 - 16:12:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :