رنگ آف پاکستان پرو ریسلنگ شو، نامور پہلوان بادشاہ خان کی بیلٹ کے ہمراہ یونیورسٹیز کا دورہ

جمعرات 29 نومبر 2018 19:43

رنگ آف پاکستان پرو ریسلنگ شو، نامور پہلوان بادشاہ خان کی بیلٹ کے ہمراہ یونیورسٹیز کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان میں پرو ریسلنگ کا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب لاہور میں پرو ریسلنگ کا بڑا ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کے نامور پرو ریسلنگ پہلوان بادشاہ خان نے لاہور گیریژن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور بیلٹ کی نمائش کی۔ بیلٹ کی نمائش کی تقریب میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوان نو دسمبر کو لاہور جلوے دکھائیں گے جبکہ رنگ آف پاکستان ریسلنگ شو سات دسمبر کو کراچی میں بھی ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو رنگ آف پاکستان سید عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور کراچی میں ریسلنگ کے غیر معمولی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جس میں دنیا کے معروف پہلوان ایکشن میں ہوں گے۔ سید عاصم شاہ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے پہلوان پاکستان پہنچ رہے ہیں اور اس ایونٹ سے دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2018 - 19:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :