جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں کل ایک پرسوں دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 30 نومبر 2018 13:27

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں کل ہفتہ کو ایک اور پرسوں اتوار کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں دلچسپ اور کانٹے دار میچز جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں تشوانی سپراٹنز اور کیپ ٹائون بلیٹز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

لیگ میں (کل) اتوار کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پرل راکس اور اور ڈربن ہیٹ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ نیلسن مینڈیلا بائجینٹس اور جوزی سٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں فائنل سمیت 32 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 30/11/2018 - 13:27:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :