پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 30 نومبر 2018 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو راولپنڈی میں ہوگا جس کی صدارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ کریں گے۔

(جاری ہے)

قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اجلاس میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی جائے گی اور چوہدری محمد اعجاز کی وفات کے باعث خالی ہونے والی جنرل سیکرٹری کی نشست کو الیکشن کے ذریعے پُر کیا جائیگا اور آئندہ برس کے لئے سپورٹس کیلنڈر کا بھی اعلان کیا جائیگا۔

اجلاس میں جنرل کونسل سے منسلک ممبران کے علاوہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 30/11/2018 - 13:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :