قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:44

قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری اور طیب گیلانی جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گزشتہ روز پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ ہوا، اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، پاکستان نیوی کے ڈائریکٹر سپورٹس کیپٹن ناصر، پنجاب سپورٹس بورڈ کے نمائندے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی حاجی وحید بابر کے علاوہ پنجاب بھر سے 32 اضلاع کی نمائندوں نے شرکت کی، اجلا س میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعجاز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے مرحوم چوہدری اعجاز کی کبڈی کی ترقی کے لئے کاوشوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرحوم کی کبڈی کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھاجائے گا۔ راجہ بشارت نے کہاکہ قومی کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد میں ہوگی، جس میں ملک بھر سے 13 ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی، انہوں نے صوبے میں کبڈی کی ترقی کے لئے شیڈول کا اعلان بھی کیا، پنجاب کبڈی چیمپئن شپ، انٹر ڈویڑن کبڈی چیمپئن شپ ساہی وال میں منعقد ہوگی، جس میں نو ڈویڑن کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اس کے علاوہ پھوٹھار کبڈی کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کروانے کا بھی اعلان کیا اور ان تمام ٹورنامنٹس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ساہی وال سے تعلق رکھنے والے طاہر وحید جٹ کو پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری اور جائنٹ سیکرٹری کی خالی نشست پر فیصل آباد کے طیب گیلانی کو منتخب کیا گیا۔

راجہ بشارت نے امید ظاہر کی کہ طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کا کبڈی کے کھیلوں میں بہت اہم کردار رہا ہے اور خود کبڈی کھیلنے کے ساتھ ساتھ قومی کوچ رہے ہیں،طاہر وحید جٹ کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور پنجاب میں کبڈی کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انہوں نیکہا کہ کھیلوں کو سمجھنے والا ہی کھیل کی ترقی کروا سکتا ہے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ بشارت کو کبڈی کے حوالے سے بریفنگ دی، آخر پرطاہر وحید جٹ نے تمام ممبران کا متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی اور ہائوس کی خواہش پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

وقت اشاعت : 01/12/2018 - 16:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :