پاکستان کبڈی فیڈریشن نے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت سے روک دیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:59

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت سے روک دیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فیڈریشن اور ڈویڑنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سیکرٹری طیب گیلانی نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے منسلک کھلاڑیوں کو غیر منظور شدہ ایونٹس جو کہ سالانہ کیلنڈر میں شامل نہیں ہیں میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف قوائد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 01/12/2018 - 22:59:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :