ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا، دوسرے میچ میں آئرلینڈ اور چین آمنے سامنے ہونگے

پیر دسمبر 12:57

ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا ..
بھوبنشوار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2018ء) 14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل منگل کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق چودہواں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارتی ریاست اڑسیہ کے دارالحکومت بھوبنشوار میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ہاکی کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور چین کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے اور اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 12 دسمبر سے شروع ہوگا، کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کوالیفائی کرینگی۔ عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/12/2018 - 12:57:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments