پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پرسوں ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا

پیر 3 دسمبر 2018 12:57

پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پرسوں ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا
بھوبنشوار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے اور اہم میچ میں پرسوں بدھ کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں اپنے دوسرے میچ میں (کل) ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی۔

ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی۔ شکست کی صورت میں اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 12:57:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :