افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ میں ہوگا

پیر 3 دسمبر 2018 16:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ برس مارچ میں ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے رواں سال ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان جبکہ افغانستان کی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہوئی تھی اور دونوں ٹیموں کو اولین میچ میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم دہرا ڈون، بھارت میں ا?ئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری، دوسرا میچ 24 فروری جبکہ تیسرا اور ا?خری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 4 مارچ، تیسرا میچ 7 مارچ، چوتھا میچ 9 مارچ جبکہ پانچواں اور ا?خری میچ 12 مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 17 مارچ سے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 16:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :