جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 4 دسمبر 2018 13:05

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں کل بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی سپر لیگ میں دلچسپ اور کانٹے دار میچز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں کل بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پہلا میچ تشوانے سپارٹنز اور پرل راکس کی ٹیموں کے درمیان سنچورین میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ڈربن ہیٹ اور نیلسن مینڈیلا بائجینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں فائنل سمیت 32 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 13:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :