بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

منگل دسمبر 13:41

بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ 15 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سربیا، تائیوان، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ 15 دسمبر کو، مین رائونڈ 17 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنلز21 دسمبر کو، سیمی فائنلز 22 دسمبر کو جبکہ فائنل میچز23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 13:41:03

Your Thoughts and Comments