ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلادیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

بیک وقت پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے 6 میچز کراچی کے 2 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے ،ْرپورٹ ․ایونٹ کا آغاز 6 دسمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا ،ْبنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

منگل 4 دسمبر 2018 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔گروپ اے میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے ،ْ گروپ بی میں پاکستان ،ْبنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔ہانگ کانگ اور بنگلادیش کی ٹیمیں نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئیں ،ْ یو اے ای کی ٹیم میں جلد پہنچ جائے گی۔ایونٹ کا آغاز 6 دسمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا اور اسی روز بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 7 دسمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کا ہانگ کانگ سے ہوگا، 9 دسمبر کو گروپ بی کے آخری دن پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 15:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :