قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

منگل 4 دسمبر 2018 15:13

قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی مزید ترقی ہوگئی ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، اب نویں پوزیشن پر آگئے ہیں
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 15:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :