اوور ففٹی ویٹرنز ورلڈ کرکٹ کپ ،پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ ویٹرنز کو 5 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 4 دسمبر 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) اوور ففٹی ویٹرنز ورلڈ کرکٹ کپ کے مقابلے آسٹریلیا میں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ روزی ڈیل اول سڈنی میں کھیلے گئے، سیمی فائنل میچ میں پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

سٹیفن فوسٹر نے 71،میل حسین 56 اور راجا ارشد حیات نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹرنز کی طرف سے دستگیر بٹ نے 2/23، امتیاز تارڑ 1/33اور جعفر قریشی نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 44 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنزناٹ آئوٹ، غفار کاظمی 29، جاوید حفیظ 19 اور غلام علی نے 17 رنز بنائے۔ انگلینڈ ویٹرنز کی طرف سے سین کوپر نے 2/22، نک نیو مین 1/19، سائمن مائلز 1/25 اور کلیون پرائسٹ نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے ساجد علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ عاشق حسین قریشی اور عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 16:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :