پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل دسمبر 18:32

پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2018ء) پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ محمد حفیظ ابوظہبی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ محمد حفیظ کے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام رہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ اسی باعث محمد حفیظ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا  اعلان کردیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 18:32:34

Your Thoughts and Comments