سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

گوتم گمبھیر نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 58 ٹیسٹ میچز میں 4154 رنز بنائے

منگل 4 دسمبر 2018 21:30

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 58 ٹیسٹ میچز میں 4154 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے گوتم گمبھیر نے آخری ٹیسٹ 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا، انہوں نے 147 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔

گوتم گھبیر نے ون ڈے میں 11 سنچریاں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 5238 رنز بنائے۔ انہوں نے آخری ون ڈے میچ 2013 میں انگلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں گوتم گمبھیر نے شاندار 97 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ورلڈ چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے ہمراہ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 21:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :