پاکستان کے مصطفی فرحان بیگ ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگولیا روانہ ہو گئے

بدھ 5 دسمبر 2018 12:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) پاکستان کے مصطفی فرحان بیگ ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگولیا روانہ ہوگئے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک بطور کوچ ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 59 کلوگرام، 66 کلوگرام، 74 کلوگرام، 83 کلوگرام، 93 کلوگرام، 105 کلوگرام، 120 کلوگرام اور پلس 120 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں جبکہ مصطفی فرحان بیگ چیمپئن شپ کے 93 کلوگرام مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے یہ مقابلے (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ میں 27 ملکوں سمیت پاکستان، منگولیا، تائیوان، کوریا، بھارت، جاپان، انڈونیشیا، فلپائن، ترکمانستان، قازقستان، سنگا پور، ازبکستان، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے مقابلے 8 دسمبر تک جاری رہیں گے اور مصطفی فرحان بیگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد 12 دسمبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 12:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :