ْایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، مصطفی فرحان بیگ

بدھ 5 دسمبر 2018 12:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) قومی کھلاڑی مصطفی فرحان بیگ نے کہا ہے کہ ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منگولیا روانگی سے قبل ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کو بیرون ممالک انٹرنیشنل میں شرکت کیلئے بھیجتی ہے۔

پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میری رہنمائی شرکت کیلئے پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک بطور کوچ منگوالیا جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا یہ مقابلے 7 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں 27 ملکوں سمیت پاکستان، منگولیا، تائیوان، کوریا، بھارت، جاپان، انڈونیشیا، فلپائن، ترکمانستان، قازقستان، سنگاپور، ازبکستان، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے مقابلے 8 دسمبر تک جاری رہیں گے اور ہماری چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد 12 دسمبر کو وطن واپسی ہوگی۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 12:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :