ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ 9 دسمبر سے شروع ہوگا

بدھ 5 دسمبر 2018 12:59

ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ 9 دسمبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ٹیلنٹ پروموشن فٹ بال ٹورنامنٹ 9 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ چیف آرگنائزنگ حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر شرکت کرینگی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم میچ کے دوران انڈر- 16 اور انڈر- 19 تک کے چار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی پابند ہوگی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 8 دسمبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 12:59:02