بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 5 دسمبر 2018 13:29

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ کل کھیلا جائیگا
فتح اللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ کل جمعرات کو فتح اللہ میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 9 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو 2-0 سے عبرتناک شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 20 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ ٹور میچ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، تمیم اقبال، امرالقیس، سومیا سرکار، محمد متھن، عارف الحق، اکبر علی، روبیل حسین، متھن جوئے، شاہین عالم، حسن رانا اور نظم الاسلام پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 13:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :