اوکاڑا کا پہلا انٹرنیشنل باڈی بلڈر ملک شفاقت علی انٹرنیشنل مقابلے کیلئے 10دسمبر کو تھائی لینڈ جائیگا

بدھ 5 دسمبر 2018 14:43

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) اوکاڑا کا پہلا انٹرنیشنل باڈی بلڈر ملک شفاقت علی انٹرنیشنل مقابلے کیلئے 10دسمبر کو تھائی لینڈ جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر چنگ مائی میں ہونے والے انٹر نیشنل باڈی بلڈرز کے مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے اوکاڑا کا پہلا انٹر نیشنل باڈی بلڈرملک شفاقت علی 10دسمبر کو روانہ ہو گا ، ایسوسی ایشن اور حکومت کے مکمل عدم تعاون پر باڈی بلڈر ملک شفاقت علی ا]پنے قریبی دوستوں سے چندہ جمع کرکے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہے جو انٹر نیشنل سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے ایسی صورت حال میں کھلاڑی وزیر اعظم عمران خان کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔

ملک شفاقت علی پنجاب پولیس کا اہلکار ، 2016 میں مسٹر پاکستان اور انٹر نیشنل مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر چکا ہے۔ سماجی راہنما چوہدری یاسر عباس اور اصغر علی شاہین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں سے مطالبہ کیاہے کہ انٹر نیشنل سطح پر مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے جانے والے کھلاڑیوں کو حکومتی سطح فنڈز دئیے جائیں ۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 14:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :