روومان پاویل بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان مقرر،

ڈیرن براوو کی دوبارہ واپسی، روسٹن چیس اور کارلوس بریتھویٹ بھی سکواڈ میں شامل

بدھ 5 دسمبر 2018 16:25

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ روومان پاویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ریگولر کپتان جیسن ہولڈر کندھے کی انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرن براوو کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ روسٹن چیس اور کارلوس بریتھویٹ بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 دسمبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان روومان پاویل، مارلون سیموئلز، روسٹن چیس، دیوندرا بیشو، چندرپال ہمراج، شمرون ہٹمائر، ڈیرن براوو، کارلوس بریتھویٹ، شائی ہوپ، کیمو پال، کیرن پاویل، فابین ایلن، کیمر روچ، سنیل ایمبرس اور اوشین تھامس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 16:25:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :