ہاکی ورلڈ کپ ،ْاہم ترین میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر

بدھ 5 دسمبر 2018 21:10

ہاکی ورلڈ کپ ،ْاہم ترین میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر
بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نے اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا۔

پول ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح ہو کہ ٹورنامنٹ میں ان رہنے کیلئے پاکستان کو ہالینڈ کیخلاف میچ جیتنا ہوگا ، آخری میچ 9دسمبر کو ملے گا ، میچ برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو گروپ ڈی میں ایک ایک پوائنٹس مل گیا
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 21:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :