کوہلی عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ، ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:23

کوہلی عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ، ویڈیو وائرل
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ میں جمعرات سے شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ نے ویرات کوہلی کا ناقابل یقین کیچ کے کر سب کو حیران کر دیا، ان کے کیچ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچ گئی۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی قائد ویرات کوہلی کو امید تھی کہ ان کی ٹیم ایڈیلیڈ کے گرائونڈ میں رنز کا انبار لگا دیگی تاہم نتیجہ ان کی امید کے مطابق نہ نکل سکا۔

بھارتی اننگز کے دوسرے ہی اوور سے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، کے ایل راہل کے آئوٹ ہونے کے فورا بعد مرلی وجے کو مچل اسٹارک نے 11 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی، اس صورتحال میں کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے تو وہ بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کرسکے اور 3 رنز بنا کرپیٹ کمنس کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے تیجشور پجارا کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا، پجارا نے 123 رنز بنائے، میچ میں آسٹریلوی بولرز نے مسلسل آف اسٹمپ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں کو بال کرائے اور تواتر کے ساتھ وکٹ لینے میں کامیابی حاصل کی۔

ویرات کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا ایک ہاتھ سے فل ڈائیو لگا کر ناقابل یقین کیچ عثمان خواجہ نے لیا، جسے دیکھ کر کوہلی سمیت دیگر تمام کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے، خواجہ کے اس کیچ کی سوشل میڈیا پرخوب واہ واہ ہوگئی
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 14:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :