خیبرپختونخوا پولیس بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:03

خیبرپختونخوا پولیس بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈائریکٹرسپورٹس خیبرپختونخوا پولیس صادق بلوچ نے زیاد اکرم درانی میموریل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا پولیس کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس میں بھی سب سے آگے ہیں جس کا کریڈٹ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ پولیس کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ ااف سپورٹس خیبرپختونخوا پولیس اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس ، ٹریننگ اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج خیبرپختونخوا پولیس کے کھلاڑیوں نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر لوہا منوانے میں کامیاب ہوئے ، اس موقع پر پولیس بیڈمنٹن کوچ حیات الله نے ڈائریکٹر سپورٹس صادق بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے مینز سنگل میں گولڈ ، سلور اور مینز ڈبل میں گولڈ سلور حاصل کیا ، مینز سنگل میں پولیس کے ذوہیب خان خلیل نے پولیس کے ہارون الرحمان کو دو صفر سے ہرایا جبکہ مینز ڈبل میں طاہر اور محمد مسعود نے پولیس ہی کے ہارون اور حسیب کو دو ایک سے شکست دی ، چیمپئن شپ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے 150 سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹورنامنٹ چار دن تک جاری رہی جس کے فائنل تقریب کے موقع پر معروف سماجی شخصیت حاجی تاج علی خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری کاشف ، پولیس کوچ حیات الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 19:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :