ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا ،ْکپتان زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر،

نائب کپتان پر ایک میچ کی پابندی ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ (آج) تک کر لیا جائے گا

جمعرات دسمبر 21:15

ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا ،ْکپتان زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر،
بھینشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاؤں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ،ْعماد بٹ ملائیشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ جمعہ تک کر لیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 21:15:46

Your Thoughts and Comments